Source: Idodesign from Pixabay 

ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر کے لوگوں کو انتہائی طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہیں۔ جہاں وادی کے مختلف اطراف واکناف میں باری برفباری گرنے کے باعث لوگوں کو عبور و مرور اور کہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہیں، وہی پر اکیسویں صدی کی اشد سے اشد ترین سہولیات یعنی' بجلی' کا نظام باری برفباری سے درہم برہم ہو جاتا ہے۔ پھر چاہے وہ ترسیلی لائنوں کا گرنا ہو یا بجلی کے کھمبوں کا گرنا۔ اب ان حالات اور سخت ترین سردی کے ایام میں جہاں پر ہم سب لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں موٹی موٹی کمبلے اوڈی ہوئی ہوتی ہے،اور بجلی کے آنے کے منتظر ہوتے ہیں، وہی پر محکمہ "پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ" میں کام کر رہے ہیں 'ڈیلی ویجرس' اور "عارضی ملازمین" بغیر اپنے جانوں کی پرواہ کیے اپنے اپنے فرائض کو بہت ہی بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ پھر چاہے وہ ترسیلی تاروں کی مرمت کا کام ہو یا زمین بوس ہوئے کھمبوں کو اٹھانے کا، غرض ہر صورت میں چاہے سخت ترین سردی ہو یا گرمی محکمہ پی۔ ڈی۔ ڈی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے ہمیشہ لوگوں کے دل جیت لئے۔

اپنے فرائض کو انجام دیتے دوران آج تک عارضی ملازمین میں بہت سارے افراد ایسے بھی ہے جنہوں نے اپنی جان گواہی کوئی بجلی کا کرنٹ لگنے سے تو کوئی کھمبے سے گر کر مر گیا۔ کہیں سارے عارضی ملازمین ایسے بھی ہے جو زندہ تو بچ گئے لیکن آج زندہ لاش بن کر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کسی نے ہاتھوں کی قربانی دیں تو کسی نے ٹانگوں کی اور کہیں سارے افراد کے بازو ٹوٹ گئے۔

ہاں وہ بہت الگ ہے کہ اتنی قربانیاں دے کر اور اتنی زیادہ محنت و مشقت کرنے کے باوجود بھی آج تک انتظامیہ کے منتظمین اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران ٹس سے مس نہیں ہوئے، اور ان ملازمین کی طرف اپنا توجہ مرکوز نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے موجودہ دور میں ان عارضی ملازمین کے حالات اتنے خراب ہے کہ ان کا اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ یہاں پر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر سوالیہ نشان یہ ہے کہ آخر کب تک سرکار ان کو نظر انداز کرے گی؟

میں ایل جی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے چیف انجینئر جناب محترم "اعجاز احمد ڈار" صاحب سے مودبانہ درخواست و گزارش کرتا ہوں کہ براہ کرم ان عارضی ملازمین کے جو جائز مطالبات ہے ان پر فوری گور کیا جائے اور محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

امید ہے کہ انتظامیہ محکمہ پی۔ ڈی۔ ڑی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کے مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کرے گی۔

.    .    .

Discus